
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف فاسٹ بولر وسیم اکرم نے حج کے دوران اپنے تجربات اور پیش آنے والی مشکلات سے متعلق اظہارِ خیال کیا ہے۔
وسیم اکرم نے رواں برس سابق کپتان مصباح الحق اور ٹی وی میزبان فخر عالم کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں فخر عالم نے وسیم اکرم سے بطور ذیابیطس مریض حج کے دوران درپیش مسائل کے بارے میں سوال کیا، جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی انسولین ساتھ لے کر گئے تھے جو ایک مخصوص مدت تک مؤثر رہتی ہے۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں حج مشکل نہیں، کیونکہ انسان عبادت کے جذبے کے ساتھ وہاں جاتا ہے، اور ہر مسلمان کو زندگی میں ایک بار حج کی سعادت حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حج کے دوران تصاویر بنوانے نے انہیں زیادہ تھکایا، کیونکہ مختلف مواقع پر لوگ ان کے ساتھ تصاویر لینے کے خواہشمند رہے۔
سابق کپتان نے حج کو ایک یادگار اور خوبصورت تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس موقع پر سب کے لیے دعائیں بھی کیں۔
صاحبزادہ فرحان نے بھارت کےابھیشیک شرما کو پیچھے چھوڑ دیا
جولائی 30, 2026پاکستانی فٹ بال ٹیم پہلی بار فیفا کے ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی
جولائی 30, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سوئٹزر لینڈ میں تارکین وطن کو در پیش چیلنجز
ستمبر 12, 2024 -
190ملین پاؤنڈکیس:اسلام آبادہائیکورٹ کااہم حکم
اگست 19, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
| پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | 2 | |||||
| 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 |
| 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 |
| 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 |
| 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 |
| 31 | ||||||














