سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو 14 سال قید کی سزاپرعطاتارڑکاردعمل

0
9

سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو 14 سال قید کی سزاپرردعمل دیتےہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ آج حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید عملی طور پر پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر تھے اور نو مئی کے ہنگاموں، جلاؤ گھیراؤ سمیت ملک میں انتشار پھیلانے کے شواہد ان پر ثابت ہوئے ہیں۔
عطاتارڑ نے بتایا کہ ناقابلِ تردید ثبوتوں کی بنیاد پر الزامات ثابت ہوئے اور پندرہ ماہ تک جاری رہنے والے کیس میں بالآخر قانون کی جیت ہوئی۔ آج کا دن احتساب اور قانون کی بالادستی کا دن ہے۔
واضح رہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدپر آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ثابت ہوگیا ۔ فیض حمید کو 14سال قید بامشقت کی سزا سنادی گئی ۔

Leave a reply