سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کا شاہ محمودقریشی کی رہائی کا مطالبہ،عمران نظرانداز

0
6

تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں نے باضابطہ طور پر وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو پیرول پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے ایک گروپ کی جانب سے وزیر اعظم کو لکھےگئے خط میں اپوزیشن، بالخصوص پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ملک کو درپیش بڑھتے سیاسی، معاشی اور ادارہ جاتی بحرانوں کے تناظر میں ایک ’’سنہری موقع‘‘ قرار دیا گیا ہے۔
خط میں سب سے اہم مطالبہ کوٹ لکھپت جیل میں قید ہائی پروفائل پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی سے متعلق ہے،جن میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور سابق سینیٹر اعجاز چودھری شامل ہیں۔
محمود مولوی، عمران اسماعیل اور فواد چودھری کی جانب سے لکھے گئے اس خط میں حیران کن طور پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ذکر شامل نہیں بلکہ توجہ اس بات پر مرکوز رکھی گئی ہے کہ اڈیالہ جیل سے باہر موجود سینئر پارٹی قیادت ہی مذاکراتی عمل کے آغاز اور تسلسل میں مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے۔

Leave a reply