بانی پی ٹی آئی مذاکرات نہیں،افراتفری چاہتےہیں،راناثنااللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نےکہاہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مذاکرات نہیں ،بلکہ افراتفری چاہتےہیں۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کاکہناتھاکہ سیاست اورجمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی ہےڈیڈلاک سےنہیں، سیاسی جماعتوں کومل بیٹھ کر مسائل پربات کرنی چاہیے،وزیراعظم پہلےبھی چاربارپی ٹی آئی کومذاکرات کی دعوت دےچکےہیں،مذاکرات کی دعوت کےجواب میں بانی پی ٹی آئی نے مثبت جواب نہیں دیا۔
راناثنااللہ کامزیدکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی سیاست نہیں کررہے،مذاکرات کرناانکی پالیسی میں نہیں،بانی پی ٹی آئی کےسواانکی جماعت میں اورکسی کےپاس اختیارات نہیں،عمران خان مذاکرات نہیں،افراتفری چاہتےہیں۔















