جنرل ساحر شمشاد مرزا کا برونائی دارالسلام کا دورہ، دفاعی تعاون کے فروغ پر اتفاق،آئی ایس پی آر

0
16

آئی ایس پی آرکےمطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے برونائی دارالسلام کا سرکاری دورہ کیا۔انہوں نےبرونائی کے سلطان حاجی حسن البلقیہ سے ملاقات کی، جس میں علاقائی اور عالمی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کاکہناہےکہ دورے کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نےبرونائی کے وزیرِ دفاع اور آرمی کمانڈر سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ فریقین نے پاکستان اور برونائی کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
آئی ایس پی آرکےمطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دارالامن نیول بیس اور ڈیفنس اکیڈمی کا دورہ بھی کیا۔ڈیفنس اکیڈمی میں انہوں نے ’’علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کا کردار‘‘ کے عنوان پر خطاب کیا اور 19 ممالک کے افسران سے تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان پاک فوج کاکہناہےکہ برونائی کی قیادت نے پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔رائل برونائی آرمڈ فورسز ہیڈکوارٹر پہنچنے پر جنرل ساحر شمشاد مرزا کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

Leave a reply