آئی پی ایل کوبائےبائے کہنےوالےگلین میکسویل نےپی ایس ایل کوجوائن کرلیا

آئی پی ایل کوبائےبائے کہنےوالے آسٹریلوی سٹارکرکٹرگلین میکسویل نے پاکستان سپرلیگ کوجوائن کرلیا۔
پاکستان سپرلیگ سیزن11میں آئی پی ایل کوبائےبائےکہنےوالے آسٹریلوی کھلاڑی گلین میکسویل نے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان سپرلیگ( پی ایس ایل )فرنچائز حیدر آباد کنگز مین نے گلین میکسول کو سائن کرلیا، گلین میکسویل پی ایس ایل 11 میں حیدر آباد کنگز مین کی نمائندگی کریں گے۔
گلین میکسویل کاکہناتھاکہ پاکستان سپر لیگ کھیلنے اور حیدرآباد کی نمائندگی کرنے پر خوش ہوں،پاکستان سے ہمیشہ بہت پیار ملا ہے،حیدرآباد ٹیم کی نمائندگی کرنا فخر کی بات ہے۔
واضح رہے کہ گلین میکسویل نے اس سے قبل بھارتی لیگ آئی پی ایل کھیلنے سے معذرت کی تھی۔















