ایک روزکمی کےبعد سونےاورچاندی کی قیمت میں پھراضافہ

0
17

ایک روزکمی کےبعد مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےاورچاندی کی قیمت میں پھراضافہ ہوگیا۔
سونےکوشادی بیاہ ودیگرتقریبات پربناؤسنگھارکےلئےاستعمال کیا جاتا ہے، مگر مہنگائی کےاس دورمیں یہ خواہش صرف ایک خواب ہی بن گیاہے۔کیونکہ مہنگائی کی وجہ سےغریب ہویاامیرسب پریشان ہے۔
مقامی صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق مقامی مارکیٹ میں 24قیراط کےحامل سونے کی قیمت میں 11 ہزار 700روپے کااضافہ ہونےسےفی تولہ سونا5لاکھ19 ہزار 462پر پہنچ گیاجبکہ 10گرام سونےکی قیمت10 ہزار 30روپے بڑھ کر4 لاکھ45ہزار354روپے ہوگئی ۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 444 روپےکے اضافے سے8 ہزار 269روپے پرپہنچ گئی،جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت 381 روپے کے اضافے سے 7,089روپے ہوگئی ۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت 117ڈالر بڑھنےسے فی اونس سونا 4967ڈالرز پرپہنچ گیا۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 77.94ڈالرز پرپہنچ گئی۔

Leave a reply