سونےکی قیمت میں ریکارڈاضافہ:چاندی بھی مہنگی

0
4

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں ریکارڈاضافہ جبکہ چاندی کےدام بھی بڑھ گئے۔
سونےکوشادی بیاہ ودیگرتقریبات پربناؤسنگھارکےلئےاستعمال کیا جاتا ہے، مگر مہنگائی کےاس دورمیں یہ خواہش صرف ایک خواب ہی بن گیاہے۔کیونکہ مہنگائی کی وجہ سےغریب ہویاامیرسب پریشان ہے۔
سونا اور چاندی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ مقامی مارکیٹ میں 24قیراط کےحامل فی تولہ سونا 21 ہزار 200 روپے اضافے سے 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونا 18 ہزار 175 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 91 ہزار 136 روپے پر پہنچ گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونا 212 ڈالر مہنگا ہوا، جس کے بعد فی اونس سونا 5 ہزار 505 ڈالر پر جا پہنچا۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 264 روپے اضافے سے 12 ہزار 175 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی 227 روپے مہنگی ہو کر 10 ہزار 438 روپے پر پہنچ گئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 117 ڈالر پر ٹریڈ ہوتی رہی۔

Leave a reply