مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں دوسرےروزبھی بڑی کمی

0
16

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی بڑھتی ہوئی قیمت میں کمی کارجحان دوسرے روزبھی برقراررہا۔
سونےکوشادی بیاہ ودیگرتقریبات پربناؤسنگھارکےلئےاستعمال کیا جاتا ہے، مگر مہنگائی کےاس دورمیں یہ خواہش صرف ایک خواب ہی بن گیاہے۔کیونکہ مہنگائی کی وجہ سےغریب ہویاامیرسب پریشان ہے۔
مقامی صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق صرافہ بازاروں میں آج کاروباری ہفتے کے آخری دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 25ہزار 500روپے کی بڑی کمی ہونےسےفی تولہ سوناکی نئی قیمت 5لاکھ 11ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 21ہزار 862روپےکمی ہونےسے 4لاکھ 38ہزار 839روپے کاہوگیا۔
دوسری جانب سےبین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 255ڈالر کی کمی کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 895ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ہے۔

Leave a reply