کاروباری ہفتےکےپہلےروزسونےکی قیمت میں بڑی کمی

0
10

کاروباری ہفتےکےپہلےروزسونےکی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈکی گئی۔
سونےکوشادی بیاہ ودیگرتقریبات پربناؤسنگھارکےلئےاستعمال کیا جاتا ہے، مگر مہنگائی کےاس دورمیں یہ خواہش صرف ایک خواب ہی بن گیاہے۔کیونکہ مہنگائی کی وجہ سےغریب ہویاامیرسب پریشان ہے۔
مقامی صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق صرافہ بازاروں میں آج کاروبار ی ہفتےکے پہلےروز24قیراط کےحامل فی تولہ سونےکی قیمت میں 21ہزار500روپےکی بڑی کمی ہونےسےفی تولہ سونا 5لاکھ سے نیچے آگیا۔فی تولہ سونےکی قیمت 4لاکھ90ہزار 362روپےہوگئی۔جبکہ 10گرام سونےکی قیمت میں 18 ہزار 433روپے کمی ہونےسےدس گرام سونے کی قیمت4 لاکھ 20ہزار406روپے ہوگئی ۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونےکی قیمت میں 215 ڈالرکی کمی ہونےسےعالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4676ڈالرز پرآگیا۔
دوسری جانب سے چاندی کی فی تولہ قیمت 601 روپےکی کمی سے8 ہزار 405روپے پرآگئی،جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت 516 روپےکی کمی سے 7,205روپے ہوگئی عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 79.30ڈالرز پرآگئی۔

Leave a reply