سونےکی قیمت میں ایک بارپھرہزاروں روپےکااضافہ

0
10

کاروباری ہفتےکےپہلےروزہی سونےکی قیمت میں ایک بارپھرہزاروں روپےکا اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
سونےکوشادی بیاہ ودیگرتقریبات پربناؤسنگھارکےلئےاستعمال کیا جاتا ہے، مگر مہنگائی کےاس دورمیں یہ خواہش صرف ایک خواب ہی بن گیاہے۔کیونکہ مہنگائی کی وجہ سےغریب ہویاامیرسب پریشان ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کےحامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 9200روپے کااضافہ ہونےسےفی تولہ سونا 4لاکھ 64 ہزار 762 روپے پرپہنچ گیاجبکہ 10گرام سونےکی قیمت میں7888 روپے کا اضافہ ہونےسے10گرام سونا 3 لاکھ 98 ہزار 458 روپے کاہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونےکی قیمت میں 92 ڈالر کااضافہ ہونےسےفی اونس سونا 4424 ڈالرپر پہنچ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت267 روپے کےاضافے سے8023پر پہنچ گئی جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت میں 229 روپے کا اضافہ ہونے سے 6878روپے کی ہوگئی ،اُدھرعالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی75.48ڈالر پرپہنچ گئی۔

Leave a reply