پاکستانی طلبا کیلئے خوشخبری:امریکا میں مفت تعلیم، رہائش کیسے حاصل کریں؟

0
13

پاکستانی طلبا کیلئے خوشخبری،امریکا میں مفت تعلیم، رہائش کیسے حاصل کریں؟
پاکستان سمیت دنیا بھر کے طلبا اب بغیر کسی مالی دباؤ کے امریکا کی ییل یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے عالمی معیار کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔یہ سکالرشپس انڈرگریجویٹ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز کیلئے دستیاب ہیں، جن کے تحت کامیاب امیدواروں کو مکمل ٹیوشن فیس، رہائش، کھانے پینے کے اخراجات اور مکمل طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
ییل یونیورسٹی کی مکمل فنڈ شدہ اسکالرشپ تمام اہم اخراجات کا احاطہ کرتی ہے۔ کامیاب امیدواروں کو مکمل ٹیوشن فیس کی معافی، رہائش، کھانے کے انتظامات، مکمل طبی انشورنس، یونیورسٹی کی لائبریریوں، لیبارٹریز اور تحقیقاتی مراکز تک مکمل رسائی دی جاتی ہے۔
مزید برآں طلبا کو عالمی تعلیمی پروگرامز اور انٹرن شپس میں شرکت کے مواقع بھی فراہم کیے جاتے ہیں جو ان کے کیریئر اور علمی ترقی میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
ییل یونیورسٹی کی سکالرشپ کیلئے درخواست دہندگان کو چند شرائط پوری کرنا ہوتی ہیں۔ یہ سکالرشپ بین الاقوامی طلبا بشمول پاکستانی طلبا و طالبات کیلئے دستیاب ہے۔

Leave a reply