مہنگائی سےپریشان عوام کیلئے خوشخبری،،بجلی کی قیمت میں کمی کاامکان

0
4

ملک بھر کے بجلی صارفین، بشمول کے الیکٹرک صارفین کیلئے بڑے مالی ریلیف کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے 2026 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت نیپرا میں درخواست جمع کرا دی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جنوری تا مارچ کے دوران صارفین کو مجموعی طور پر تقریباً 63 ارب 93 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف دیا جا سکتا ہے۔ نیپرا اس معاملے پر 19 مئی کو سماعت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق کیپسٹی چارجز میں 36 ارب 83 کروڑ روپے سے زائد کمی، جبکہ سسٹم استعمال کے چارجز اور مارکیٹ آپریشن فیس میں 11 ارب 24 کروڑ روپے سے زائد کمی کی تجویز دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت نقصانات کی مد میں کچھ رقم کی وصولی جبکہ انکریمنٹل یونٹس کی مد میں 23 ارب روپے سے زائد کمی کی تجویز بھی شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر نیپرا نے یہ درخواست منظور کر لی تو بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا، جس سے عوام کو نمایاں ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

Leave a reply