2026 کی پہلی سہ ماہی میں اسمارٹ فون مارکیٹ میں ایپل کا راج برقرار

0
4

دنیا بھر میں اسمارٹ فونز کی فروخت میں ایپل نے ایک بار پھر برتری حاصل کر لی ہے، جبکہ اینڈرائیڈ بنانے والی کمپنیوں کو سخت مقابلے کا سامنا ہے۔
کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق 2026 کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کے دوران ایپل کے آئی فونز سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فونز میں شامل رہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس عرصے کے دوران آئی فون 16 سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون رہا، جبکہ آئی فون 17 کا مجموعی مارکیٹ شیئر 6 فیصد رہا۔فہرست میں آئی فون 17 پرو میکس دوسرے اور آئی فون 17 پرو تیسرے نمبر پر رہے۔
دوسری جانب سام سنگ کے گلیکسی اے سیریز کے ماڈلز بھی نمایاں رہے، جن میں گلیکسی اے 07 فور جی اور گلیکسی اے 7 فائیو جی بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر آئے۔
رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں اضافے اور قوت خرید میں کمی کے باوجود ایپل کے مہنگے فونز کی مانگ برقرار ہے، جبکہ اینڈرائیڈ کمپنیوں کو بڑھتی لاگت اور پرزہ جات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث دباؤ کا سامنا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ ریم کی قلت کے باعث اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، اور آئندہ بھی اس رجحان کے برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Leave a reply