توانائی ڈھانچے پر حملوں کے بعد ایران متحرک دوماہ میں تیل پیداواربحال کرنےکااعلان

0
110
ایران نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ حملوں کے بعد اپنے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو بحال کرتے ہوئے آئندہ دو ماہ میں تیل ریفائننگ کی زیادہ تر صلاحیت دوبارہ حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
حکام کے مطابق مرمت کا عمل تیزی سے جاری ہے، کچھ ریفائنری یونٹس آئندہ چند دنوں میں دوبارہ فعال ہونے کی توقع ہے، جبکہ دیگر مرحلہ وار بحال کیے جائیں گے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ بحالی کے اس عمل کے تحت پیداوار کو بتدریج بڑھاتے ہوئے حملوں سے قبل کی سطح کے تقریباً 80 فیصد تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

Leave a reply