ایرانی نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی کی جان کو خطرہ ، قانونی نمائندوں کاعالمی مداخلت کا مطالبہ

0
5

نرگس محمدی کی صحت کے حوالے سے تشویش ناک اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس پر ان کے حامیوں اور قانونی نمائندوں نے فوری بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کی معروف کارکن کی صحت قید کے دوران شدید متاثر ہوئی ہے اور ان کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نرگس فاؤنڈیشن کی وکیل شیریں اردکانی نے پیرس میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ جیل سے منتقلی کے بعد ان کی طبی حالت تیزی سے خراب ہوئی ہے۔
قانونی ٹیم نے ایمانوئل میکرون سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ سخت سفارتی مؤقف اختیار کریں تاکہ نرگس محمدی کی رہائی ممکن بنائی جا سکے۔
نرگس محمدی اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں طویل قید کاٹ چکی ہیں، جبکہ حالیہ برسوں میں انہیں مزید سزاؤں کا سامنا رہا ہے۔ ان کے اہلخانہ، جو بیرون ملک مقیم ہیں، طویل عرصے سے ان سے رابطے سے محروم ہیں۔

Leave a reply