گوگل کا پاکستان میں اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ پروگرام متعارف

0
2

گوگل کا پاکستان میں اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ پروگرام متعارف،اس پروگرام کا مقصد مصنوعی ذہانت کی مہارتوں میں تیزی سے بڑھتے ہوئے خلا کو کم کرنا اور طلبا و طالبات کیساتھ پیشہ ور افراد کو ایسی عملی مہارتیں فراہم کرنا ہے، جن کی مدد سے وہ اپنی روزمرہ پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں اے آئی کو موثر انداز میں استعمال کر سکیں۔یہ پروگرام بنیادی نظریات سے آگے بڑھ کر مصنوعی ذہانت کے عملی استعمال پر توجہ دیتا ہے۔
گوگل کے مطابق عالمی معیشت کی بنیادوں کو تبدیل کرتی ہوئی مصنوعی ذہانت کے باعث ایسے ماہر افراد کی طلب بڑھ رہی ہے ،جو اس ٹیکنالوجی کو سمجھنے اور استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔اس بڑھتی ہوئی طلب کے مقابلے میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی کمی ایک نمایاں مسئلہ بن چکی ہے۔
ایپسوس اور گوگل کی مشترکہ تحقیق کے مطابق تقریباً 70 فیصد منیجرز کا خیال ہے کہ کامیابی کیلئے مصنوعی ذہانت کی تربیت یافتہ افرادی قوت کی اشد ضرورت ہے،جبکہ صرف 14 فیصد کارکنوں کو حقیقت میں اے آئی کی تربیت کی پیشکش کی گئی ہے۔ گوگل کا یہ نیا سرٹیفکیٹ پروگرام اسی فرق کو کم کرنے کیلئے متعارف کرایا گیا ہے۔یہ پروگرام مشق کے ذریعے سیکھنےکے تصور پر مبنی ہے اور اس میں 20 سے زیادہ عملی سرگرمیاں شامل ہیں۔
یہ سرٹیفکیٹ پروگرام 6 جامع کورسز اور ایک حتمی اختتامی پروجیکٹ پر مشتمل ہے، جو گوگل کے ماہرین اور اے آئی کے پیشہ ور افراد کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔

Leave a reply