حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

0
4

مہنگائی سےپریشان عوام کے لئے حکومت نےرمضان سےقبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،پیٹرولیم ڈویژن نےقیمتوں میں اضافےکانوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کو ریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جاتاہے۔
پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حکومت نےہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں7روپے32 پیسےاضافہ کردیاجس کےبعدہائی سپیڈڈیزل کی نئی قیمت 275روپے70پیسےفی لیٹرمقررہوگئی،جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 5روپے کا اضافہ ہونےسےپیٹرول کی نئی قیمت258روپے17پیسےفی لیٹرہوگئی۔
نوٹیفکیشن کےمطابق حکومت نےمٹی کاتیل 4روپے73پیسےفی لیٹرمہنگاکرد یا ،مٹی کےتیل کی نئی قیمت180روپے53پیسےفی لیٹرہوگئی۔

Leave a reply