بجلی بحران کے خاتمے کیلئے حکومت نے ہنگامی طور پر مہنگی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کرلیا

0
3

پاکستان نے بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 18.4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت پر ایل این جی کا ایک ہنگامی کارگو خریدنے کی منظوری دے دی ہے، جبکہ مئی کے لیے موصول ہونے والی دو دیگر بولیاں مسترد کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو تین کارگوز کے لیے 17.998 سے 18.880 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے درمیان چار بولیاں موصول ہوئی تھیں۔
بعد ازاں ٹوٹل انرجیز نے اپریل کے آخر کے لیے اپنی قیمت کم کر کے 18.4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی، جسے قبول کر لیا گیا۔
حکام نے مئی کے کارگوز کے لیے وائٹل بحرین اور او کیو ٹریڈنگ کی پیشکشیں اس امید پر مسترد کر دیں کہ آبنائے ہرمز میں صورتحال بہتر ہونے کے بعد قطر سے نسبتاً سستی ایل این جی کے چار کارگوز حاصل کیے جا سکیں گے۔

Leave a reply