کےپی میں گورنرراج لگاناان کےبس میں نہیں،اسدقیصر

رہنماتحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوامیں گورنرراج لگاناان کےبس میں نہیں ہے۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے رہنماپی ٹی آئی اسدقیصرکاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی گورنرراج پرپارٹی پالیسی واضح کرے،ہم دفاع کرناجانتےہیں، کیا ہمارے جلسوں میں تقایرعطاتارڑکی پریس کانفرنسزسےزیادہ سخت تھیں، پشاورجلسےمیں تقایرآئین کےدائرےمیں تھیں۔جلسے میں تمام تقاریر آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر کی گئیں، آئین و قانون کے اندر رہ کر جدوجہد جاری رکھیں گے، قانون میں جتنی گنجائش ہے، ہم اتنی بات کریں گے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ خیبرپختونخوامیں گورنرراج لگاناان کےبس میں نہیں ہے، پیپلزپارٹی گورنر راج پر اپنا آفیشل مؤقف واضح کرے، بتائیں فیصل کریم کنڈی کا بیان پارٹی پالیسی ہے یا نہیں،پی ٹی آئی امن چاہتی ہے ، دہشت گردی کے خلاف تمام وسائل استعمال کئے جائیں۔
سابق سپیکرکاکہناتھاکہ وفاقی حکومت ہمارے قومی جرگوں کو اہمیت نہیں دے رہی، جرگے میں سیاسی جماعتیں بھی شامل تھیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ پالیسی میں لوکل کمیونٹی کو بھی شامل کیا جائے، پالیسی ساز صوبائی حکومت اور دیگر سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزگورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی کاایک بیان میں کہنا تھاکہ گورنرراج لگنے کا دارومدارصوبائی حکومت کےکردارپرہوتاہے،وفاق کی حمایت کےبغیرصوبہ نہیں چل سکتا،آئین میں گورنرراج کی شق ہے،یہ غیرآئینی نہیں،صوبائی حکومت ریاست کےساتھ ملکرکام نہیں کرتی توگورنرراج کاخطرہ ہے۔















