گوگل کروم میں صارفین کیلئے زبردست پرائیویسی فیچر متعارف

0
10

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے گوگل کروم کے اینڈرائیڈ ورژن میں ایک نیا پرائیویسی فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے تحت صارفین اب اپنی درست لوکیشن کے بجائے اندازاً یا ’تقریباً درست لوکیشن‘ شیئر کر سکیں گے۔
نئے فیچر کے ذریعے ویب سائٹس کو صارف کی مکمل اور درست لوکیشن جاننے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ صرف اندازاً مقام فراہم کیا جا سکے گا، جو زیادہ تر ویب سروسز کیلئے کافی سمجھا جاتا ہے۔
اس سے قبل گوگل کروم صارفین سے ’پریسائز لوکیشن‘ یعنی مکمل درست مقام تک رسائی طلب کرتا تھا، جسے ماہرین پرائیویسی کے حوالے سے غیر ضروری قرار دیتے رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اگر کسی ایپ یا ویب سائٹ کو واقعی درست لوکیشن درکار ہو، جیسے میپس یا رائیڈ ہیلنگ سروسز، تو صارفین اپنی مرضی سے مکمل لوکیشن شیئر کرنے کا اختیار برقرار رکھ سکیں گے۔
مزید یہ کہ گوگل جلد ایک نیا اے پی آئی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے، جس کے ذریعے ویب ڈویلپرز یہ واضح کر سکیں گے کہ انہیں صارف کی اندازاً لوکیشن چاہیے یا مکمل درست مقام۔
ماہرین کے مطابق یہ اپڈیٹ آن لائن پرائیویسی کے تحفظ کیلئے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے، جس سے صارفین کو اپنی ذاتی معلومات پر پہلے سے زیادہ کنٹرول حاصل ہوگا۔

Leave a reply