سانحہ گل پلازہ:ریسکیوآپریشن جاری،15افرادکی شناخت کاعمل مکمل

0
37

سانحہ گل پلازہ کےچھٹےروزبھی ریسکیواینڈسرچ آپریشن جاری ہے،حادثےمیں جاں بحق 15افرادکی شناخت کاعمل مکمل کرلیاگیا۔
حکام کاکہناہےکہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افرادکی تعداد 55 سے60 ہے۔
انچارج سی پی ایل سی شناخت ڈیسک کےمطابق رات کےاوقات میں سرچ آپریشن کےدوران کچھ انسانی باقیات ملی ہیں،ملنےوالی انسانی باقیات 7سے8 افرادکی ہوسکتی ہیں۔
مسنگ پرسن ڈیسک حکومت سندھ کابتاناہےکہ سانحہ گل پلازہ میں لاپتہ افرادکی تعداد88ہوگئی ہے۔
پولیس سرجن ڈاکٹرسمعیہ سیدکاکہناہےکہ 15افرادکی شناخت مکمل کرلی گئی ہے،ڈی این اےکےذریعے8 افرادکی شناخت ہوئی ہے،7افرادکی شناخت چہرے کے خدوخال اوردیگرتفصیلات سےہوئی۔
سانحہ گل پلازہ کےحوالے سےمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےڈپٹی کمشنرساؤتھ جاویدنبی کھوسوکاکہناتھاکہ 55سے60لاشیں ممکنہ طورپرنکالی جاچکی ہیں،کچھ انسانی اعضاکےعلاوہ تمام کےڈی این اےلیے جاچکےہیں۔
ڈپٹی کمشنرساؤتھ نےاپیل کی کہ عوام سوشل میڈیا افواہوں پرکان نہ دھریں۔
ڈپٹی کمشنرساؤتھ کابتاناتھاکہ سانحہ گل پلازہ معاملےکی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں،80افرادکےقریب جانیں ضائع ہوئی ہیں،واقعےکوفوری طورپرصرف الیکٹرک شارٹ سرکٹ نہیں کہاجاسکتا،جہاں عمارت کاسالم حصہ ہےوہاں سرچ مکمل ہوچکاہے،زمین بوس ہونےوالےحصےمیں سرچ آپریشن جاری ہے، دروازےبندکیےجانےکےپہلوپربھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
واضح رہےکہ کراچی کےعلاقہ ایم اےجناح روڈپر واقع گل پلازہ میں آگ گزشتہ ہفتے کی رات سوا 10 بجے کےقریب لگی ،آگ پلازےکےگراؤنڈفلورسےشروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتےتیسری منزل تک پھیل گئی ،خوفناک آتشزدگی سے عمارت کے کئی حصے گر گئے۔

Leave a reply