گوادر:مسافربس حادثےکاشکار،10جاں بحق متعددزخمی

گوادر کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہونےسے10افرادجاں بحق ہوگئےجبکہ حادثےمیں متعدد افرادزخمی ہوگئے۔
گوادر کے قریب ہڈ گوٹھ میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی ،حادثےکےوقت بس میں 50مسافرسوارتھے،حادثےکی اطلاع ملتےہی پاک فوج اور پاک بحریہ کےدستےجائےحادثہ پرپہنچ گئےاورامدادکارروائیاں شروع کردیں۔
پاک فوج کے دستوں نے جاں بحق افراد کی لاشیں اور شدید زخمی مسافروں کو پاک بحریہ اور ریسکیو 1122 کی ایمبولنسز کے ذریعے پی این ایس درمان جاہ اورماڑا منتقل کیا،پاک بحریہ کے ہسپتال پی این ایس درمان جاہ جناح نیول بیس اوماڑا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق بس میں 50 افراد سوار تھے جن میں سے 10افراد کی لاشیں پی این ایس درمان جاہ اور ماڑا لائی گئی ہیں۔جبکہ باقی زخمی مسافروں کوفوری طبی امداددی جارہی ہے۔
شدید زخمی مسافروں کو پاک بحریہ کے ATR کے ذریعے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے
پاک فوج نے امدادی کارروائیوں کے بعد سڑک کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لئےکھول دیا ہے۔















