ملک بھرمیں ژالہ باری اورشدیدبارش کاالرٹ جاری

0
2

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلیشیئرز کے پگھلنے اور برفانی جھیلوں کے پھٹنے سے سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گلیشیائی جھیلوں اور خطرناک علاقوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

جنوبی علاقوں میں تیز ہواؤں اور ممکنہ ژالہ باری کے باعث کمزور تعمیرات، سولر پینلز اور گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a reply