کوکین کوئین کانیٹ ورک وسیع،خواتین اوررائیڈربھی منشیات فروشی میں شامل،ایڈیشنل آئی جی

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے کہا ہے کہ ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کا نیٹ ورک وسیع ہے اور اس میں غیر ملکی عناصر بھی شامل ہیں۔ ان کے مطابق کچھ افریقی باشندے لاہور میں موجود ہیں جبکہ ملزمہ کا نیٹ ورک مختلف شہروں تک پھیلا ہوا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران آزاد خان نے بتایا کہ منشیات کی سپلائی میں رائیڈرز اور خواتین بھی ملوث ہیں۔ انمول پنکی کے فون کا فرانزک کیا گیا جس میں 869 نمبرز سامنے آئے، جن میں سے 132 کراچی کے ہیں۔ مزید 4 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انمول پنکی کے خلاف سندھ میں 20 کیسز درج ہیں جبکہ 9 مقدمات میں گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ پیشی کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 اہلکاروں کو معطل بھی کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمہ کے ساتھیوں کی لوکیشن ٹریس کی جا رہی ہے اور مختلف اداروں سے رابطہ جاری ہے۔ ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ انمول پنکی کا نیٹ ورک اس کے لیے ہی نقصان کا باعث بنے گا۔
دوسری جانب کراچی پولیس نے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کے فلیٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی کوکین برآمد کی ہے جبکہ دو مزید ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملک بھرمیں ژالہ باری اورشدیدبارش کاالرٹ جاری
مئی 15, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














