
ترجمان وزارت مذہبی امورکاکہناہےکہ پاکستان سےحج آپریشن جاری ہے،اب تک ہزاروں عازمین کی ریاضُ الجنۃ میں حاضری مکمل ہوگئی ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج آپریشن بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے اور اب تک 59 پروازوں کے ذریعے 15 ہزار 26 عازمین مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ خدام الحجاج، میڈیکل مشن اور دیگر عملہ بھی حجاز مقدس پہنچ چکا ہے تاکہ عازمین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 4611 عازمین ریاضُ الجنۃ کی زیارت بھی کر چکے ہیں، جبکہ مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمین کے پہلے قافلے جلد مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔















