پاکستان کرکٹ کو نیا شعیب اختر مل گیا؟

0
7

پاکستان کرکٹ جس کو ماضی کی طرح تیز رفتار فاسٹ بولر کی تلاش تھی اس کو ایک اور نیا شعیب اختر مل گیا ہے۔
پاکستان جو ماضی میں فاسٹ بولرز کے حوالے سے خود کفیل رہا ہے اور ایسے نامور تیز رفتار بولرز پیدا کیے ہیں، جن سے دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے بیٹرز ڈرتے تھے۔تاہم حالیہ کچھ سالوں سے فاسٹ بولنگ کے حوالے سے مشہور پاکستان کرکٹ میں پیسرز کا ایسا قحط ہے کہ اس وقت قومی ٹیم میں ایسا کوئی فاسٹ بولر نہیں ہے، جو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کر کے مخالف بلے بازوں کی وکٹیں اڑا سکیں۔تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ کو 150 کلومیٹر کی رفتار سے گیند کرانے والا نیا فاسٹ بولر مل گیا ہے۔یہ باصلاحیت نوجوان قیوم خان جھنگ کا رہائشی ہے، جو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کر کے سب کو حیران کر رہا ہے اور اس نے وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
قیوم خان نے حال ہی میں اسپورٹس بورڈ پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں اپنی رفتار اور بولنگ صلاحیتوں سے متاثر کیا، جس کے بعد یہ نوجوان پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نگاہوں میں بھی آ چکا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان فاسٹ بولر کو خصوصی تربیت کے لیے لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کر لیا ہے، جہاں اس ہیرے کی تراش خراش کر کے انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے تیار کیا جائے گا۔
قیوم خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے گلی محلوں سے کرکٹ کھیلنا شروع کی اور ٹیپ بال سے اسٹارٹ لیا، آج میری محنت رنگ لائی ہے اور پی سی بی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بلا لیا ہے۔
نوجوان فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ محنت کبھی ضائع نہیں ہوتی اور اللہ اس کا صلہ ضرور دیتا ہے، میں ہر طرز کی کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔
سربراہ سلیکشن کمیٹی عاقب جاوید نے کہا کہ اس کی رفتار اچھی ہے، اس کو بلایا کیمپ میں اور اب اس کی فٹنس اور تیکنیک پر کام کیا ہے اور مزید کر رہے ہیں۔

Leave a reply