جس کاضمیرزندہ ہےوہ26 اور27ویں ترمیم کیخلاف کھڑاہوگا،سہیل آفریدی

0
35

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی نےکہاہےکہ جس کاضمیرزندہ ہےوہ26ویں اور27ویں ترمیم کیخلاف کھڑاہوگا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کاکہناتھاکہ ظلم اوربربریت کیخلاف بانی پی ٹی آئی کاساتھ دیناہے ،بانی پی ٹی آئی اپنی رہائی کی نہیں فیئرزٹرائل کی بات کرتے ہیں،سزایافتہ شخص کوایئرپورٹ پرریسیو کیاگیاوہاں ہی بائیومیٹرک کیاگیا،آئین وقانون کی بالادستی کیلئےگلےبھی کٹ جائیں توپرواہ نہیں۔
سہیل آفریدی کامزیدکہناتھاکہ جس کاضمیرزندہ ہےوہ26ویں اور27ویں ترمیم کیخلاف کھڑاہوگا،پاکستان آج جس نج پرپہنچ چکاہےاس سےآگےتباہی ہی تباہی ہے،قوم کووکلاسےامیدیں ہیں،وکلاآزادعدلیہ کیلئےنہ کھڑےہوئےتوآنےوالی نسلیں ہم پرتھوکیں گی،وکلاتحریک کااعلان کریں،قوم کاہرنوجوان ساتھ کھڑاہوگا۔

Leave a reply