شدید دھند کے ڈیرے:حدنگاہ میں کمی ،موٹروےمختلف مقامات سےبند

0
17

شدید دھند کے ڈیرے،حدنگاہ میں کمی کےباعث موٹروےکومختلف مقامات سےٹریفک کےلئےبندکردیاگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس سیدعمران احمدکاکہناہےکہ موٹروےایم3کوفیض پور سے رجانہ تک دھندکی وجہ سےٹریفک کےلئےبندکیاگیا،جبکہ موٹروے ایم 4پرفیصل آبادسےملتان تک دھندکےباعث ٹریفک معطل رہی۔
ترجمان موٹروےپولیس کابتاناہےکہ موٹروےایم5کوملتان سےظاہرپیرتک دھندکی وجہ سےبندکیا گیا، اور موٹروےایم5رحیم یارخان سےروہڑتک دھندکی وجہ سےبندرہی۔
ترجمان موٹروےپولیس کاکہناہےکہ حدنگاہ میں بہتری پرموٹروےکومختلف مقامات سےٹریفک کےلئےکھول دیاگیا۔
ترجمان موٹرپولیس کاکہناہےکہ شہری غیرضروری سفرسےگریزکریں،فوگ لائٹس کااستعمال لازمی کریں اوردھندکےباعث حدرفتارمیں کمی اورمناسب فاصلہ رکھیں۔

Leave a reply