
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ اعلیٰ تعلیم ہر نوجوان کا بنیادی حق طلبا کے خواب حقیقت بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبا کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں طلبا پر زور دیا ہے کہ وہ جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی کے حصول کے ساتھ نظم و ضبط، اخلاقی اقدار اور خدمت کے جذبے کو بھی اپنائیں۔
مریم نواز نے کہا کہ طلبا مستقبل کے رہنما اور ملک کی ترقی کے مضبوط ستون ہیں، آج کے طلبا کل کے سائنسدان، افسر، چیمپیئن، پالیسی ساز اور عالمی رہنما بنیں گے۔ طلبا تعمیرِ ملت میں بھرپور کردار ادا کریں اور اپنی صلاحیتوں کو ملک کی ترقی کے لیے بروئے کار لائیں۔















