سندھ کی تقسیم کیخلاف قراردادسندھ اسمبلی سے منظور

0
5

سندھ اسمبلی نے سندھ کی تقسیم کے خلاف رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نثار کھوڑو کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔
نثار کھوڑو نے سندھ کی تقسیم کے خلاف قرارداد ایوان میں پیش کی جسے موجود تمام ارکان نے اتفاقِ رائے سے منظور کیا۔ اسپیکر سید اویس قادر شاہ نے قرارداد کی متفقہ منظوری کا اعلان کیا۔
اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے تمام ارکان نے ’سندھ دھرتی ماں ہے‘ کے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ قرارداد میں صوبے کی کسی بھی قسم کی تقسیم کی سخت مخالفت کی گئی جس کے بعد اسپیکر نے اجلاس کل دوپہر ڈھائی بجے تک ملتوی کر دیا۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ تقسیم نہیں ہوگا، قومی اسمبلی کو خبردار کرتے ہیں کہ تم سندھ کے ٹکڑے کرنے، سندھ کے حصے کرنے کی بات بھی نہیں کر سکتے۔
انہوں نے اپوزیشن بنچوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ثابت ہوگیا کون دوغلاپن کر رہا ہے، یہ وہی ہیں جو ادھر سے غائب ہوگئے ہیں، تقسیم کی بات وہ کر رہے ہیں جنہوں پاکستان کو چوسا ہے۔

Leave a reply