خواتین کے لیے بڑی خوشخبری ، حکومت کا مفت الیکٹرک اسکوٹیز دینے کا اعلان

0
6

خیبر پختونخوا حکومت نے طالبات اور ملازمت کرنے والی خواتین کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی منظوری کے بعد پروگرام پر عملدرآمد کا آغاز کیا جائے گا۔
منصوبے کے پہلے مرحلے میں پشاور کی اہل طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو شامل کیا جائے گا۔ مستحق افراد کا انتخاب شفافیت یقینی بنانے کے لیے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔
حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد خواتین کے لیے سفری سہولیات بہتر بنانا اور انہیں تعلیم و روزگار تک محفوظ اور کم خرچ رسائی فراہم کرنا ہے۔ الیکٹرک اسکوٹیز کے استعمال سے فضائی آلودگی میں کمی اور خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں شرکت بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔
حکام کے مطابق منصوبے کو اگلے مرحلے میں خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔

Leave a reply