حنا آفریدی اور تیمور اکبر شادی کےبندھن میں بندھ گئے،تصاویرشول میڈیا پر وائرل

0
31

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا آفریدی اور تیمور اکبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
حناآفریدی اورتیموراکبرکی شادی کی تقریب میں دولہادلہن نےایک دوسرےکاہاتھ پکڑکرزندگی کی نئی اننگزکاآغازکیا،جس کےبعدخوبصورت جوڑےکی شادی کی تصاویرسوشل میڈیاپرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں۔
اداکارہ حنا آفریدی نے شادی کے موقع پر نہایت دلکش انداز اپنایا، جبکہ تیمور اکبر بھی سادہ مگر شاندار لک میں نظر آئے۔ دونوں کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور ’’قبول ہے‘‘ کہتے ہوئے ان کے حسین لمحات سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
حناآفریدی نےشوبزمیں بہت ہی کم عرصےمیں اپنی پہچان بنائی ،وہ کئی مقبول ڈراموں میں جلوہ گر ہو چکی ہیں ۔
واضح رہےکہ گزشتہ ماہ حناآفریدی نےسماجی رابطےکی سائٹ انسٹاگرام پر ایک خوبصورت پوسٹ کے ذریعے تیمور اکبر کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد مداح بے تابی سے ان کی شادی کے منتظر تھے۔اب شادی کی خوشخبری سامنے آتے ہی شوبز حلقوں اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave a reply