ہالی وڈ کی مشہورِ زمانہ جومانجی فرنچائز کی آخری فلم کی شوٹنگ کا آغاز

0
5

ہالی وڈ کی مشہورِ زمانہ جومانجی فرنچائز کی آخری فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہو گیا۔
ہالی ووڈ ایکشن ہیرو ڈوین جانسن (دی راک) نے تصدیق کی ہے کہ مشہور ایڈونچر فرنچائز جومانجی کی تیسری اور آخری فلم کی شوٹنگ باضابطہ طور پر لاس اینجلس میں شروع ہو گئی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب جومانجی فلم کی شوٹنگ لاس اینجلس میں ہو رہی ہے، اس سے قبل سیریز کی فلمیں ہوائی اور اٹلانٹا میں فلمائی گئی تھیں۔یہ فلم جومانجی فرنچائز کا آخری باب قرار دی جا رہی ہے، جس نے دنیا بھر میں ناظرین کے دل جیتے اور اربوں ڈالر کا بزنس کیا۔

Leave a reply