ہالی وڈ کی نئی فلم ’’دی ڈیتھ آف روبن ہڈ‘‘کاآفیشل ٹریلر ریلیز

ہالی وڈ کی نئی ایکشن اور تھرلر فلم ’’دی ڈیتھ آف روبن ہڈ‘‘کاآفیشل ٹریلر ریلیز، فلم پاکستانی سینما گھروں کی کب زینت بنے گی۔
فلم میں ہالی وڈ کے معروف اداکار ہیو جیک مین روبن ہڈ کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ ان کے ساتھ جوڈی کومرور بل سکارسگارڈ ھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
یہ فلم روایتی روبن ہڈ کہانیوں کے برعکس ایک تاریک اور سنجیدہ رخ پیش کرتی ہے، جس میں ایک بوڑھے اور زخمی روبن ہڈ کو اپنے پرتشدد ماضی کا سامنا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
فلم کی ہدایات مائیکل سارنوسکی نے دی ہیں، جو اس سے قبل فلم’’پِگ‘‘اور’’اے کوائٹ پلیس ڈے ون‘‘ کے لیے شہرت حاصل کر چکے ہیں۔















