ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ :پاکستان نےکویت کوشکست دیکرفاتحانہ آغازکرلیا

0
29

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نےکویت کو4وکٹوں سے شکست دےکرایونٹ کافاتحانہ آغازکیا۔
قومی ٹیم کےکپتان عباس آفریدی نےٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کرنےکافیصلہ کیا،کویت کی ٹیم نےپہلے بیٹنگ کرتےہوئے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے۔گرین شرٹس نےہدف ایک وکٹ کےنقصان پرپوراکرلیا۔
کویت کی جانب سے اننگزکاآغازعدنان ادریس نےکیاجو17رنزبناکرپویلین لوٹ گئے،جبکہ بلال طاہر بھی 24سکوربناکروکٹ گنوابیٹھے۔میت بھوسر 41 رنزبناکرنمایاں رہےاور عثمان پٹیل 31 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی اور معاذ صداقت نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

پاکستان کی جانب سےخواجہ نافع اورشاہدعزیزنےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیا،خواجہ نافع 25 اور شاہد عزیز 23 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ محمد شہزاد 14 رنز بنا کر ریٹائر ہرٹ ہوئے اور انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔
عبد اللہ صمدبغیرکھاتہ کھولےصفرپرآؤٹ ہوگئے،جبکہ کپتان عباس آفریدی نے 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 12 گیندوں میں 1 چوکا اور 8 چھکوں کی بدولت کھیل کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
کویت کی جانب سے ایک وکٹ محمد شفیق نے حاصل کی، ایونٹ میں پاکستان اپنا اگلا میچ آج بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

Leave a reply