2025 میں کتنے سیاحوں نے استنبول کا رخ کیا؟اعداد وشمار جاری

0
18

ترکیہ کا شہراستنبول دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔رواں سال 2025 کے ابتدائی آٹھ مہینوں میں کتنے سیاحوں نے استنبول کا رخ کیا؟اعداد و شمار جاری کردئیےگئے۔
ایشیا اور یورپ کے سنگم پر واقع اور باسفورس کے کنارے آباد خوبصورت شہر استنبول اپنے تاریخی مقامات، رنگین ثقافت اور متنوع کھانوں کے امتزاج سے دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکزہے۔
معروف کنزیومر پلیٹ فارم Which کے مطابق رواں سال 2025 کے ابتدائی آٹھ مہینوں میں 1 کروڑ 35 لاکھ سے زائد سیاحوں نے استنبول کا رخ کیا، جبکہCond: Nast Traveller نے اسے یورپ کے سرفہرست پانچ شہروں میں شامل کیا ہے۔ خزاں کے موسم میں استنبول کا لازوال حسن ، ثقافت اور جدید سہولتوں کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔صدیوں پر محیط سلطنتوں کے زیر اثر رہنے والے دلکش شہر استنبول نے ہمیشہ تاریخ اور جدیدیت کا امتزاج برقرار رکھا ہے۔
ماضی اور حال کے منفرد امتزاج کے ساتھ استنبول آج بھی براعظموں کو جوڑنے اور دلوں کو مسحور کرنیوالا شہر بنا ہوا ہے۔یونیسکو کے عالمی ورثے میں شامل تاریخی جزیرہ نما یہ شہر آج بھی شاندار ماضی کی جھلک پیش کرتا ہے، جہاں آیا صوفیہ، نیلی مسجد، باسیلیکا سیسٹرن اور توپ کاپی محل جیسے سیاحتی مقامات دنیا بھر کے سیاحوں کی خاص توجہ کامرکز ہیں۔
استنبول کے قریب واقع گرانڈ بازار اور سپائس بازار صدیوں پرانی تجارت کی مہک اور رنگوں سے لبریز ہیں۔اس تاریخی پس منظر کے ساتھ ساتھ آبنائے باسفورس کا نظارہ استنبول شہر کی منفرد پہچان ہے، یہ دنیا کا واحد شہر ہے، جو بیک وقت دو براعظموں پر پھیلا ہوا ہے۔یہاں آنیوالے سیاحوں کیلئے فیری پر سیر کے دوران محلات، مساجد اور پانی کے کنارے بنے خوبصورت مکانات کا نظارہ ایک ناقابلِ فراموش تجربہ ثابت ہوتا ہے۔

Leave a reply