قبضہ مافیاسےاصل مالک کوقبضہ نہ ملےفیصلہ ادھوراہے،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ قبضہ مافیاسےاصل مالک کوقبضہ نہ ملےفیصلہ ادھوراہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت پراپرٹی آرڈیننس کےمؤثرنفاذپراہم اجلاس منعقدہوا،جس میں اہم فیصلےکرلئےگئے،اجلاس کوبریفنگ دی گئی۔
صرف 2دن میں 1005کیسزنمٹانےکےپنجاب حکومت کےنئےریکارڈکی تفصیلی رپورٹ اجلاس میں پیش کی گئی۔
اجلاس سےخطاب کرتےہوئےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ زمین کے کیس کاجیسےفیصلہ ہوگا ،فوری قبضہ بھی ہوگاکوئی تاخیرنہیں ہوگی،زمین کااصل مالک جب تک قبضہ نہ لےفیصلہ ادھوراہے۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ کاغذنہیں،قبضہ زمین پرنظرآناچاہیے،پنجاب کےہرمر لے،ہرکنال،ہرایکڑپرصرف اورصرف اصل مالک کاہی قبضہ ہوگا،قبضہ کرنیوالوں کیخلاف متعلقہ ڈپٹی کمشنرآفس میں درخواست دیں،فیصلہ دنوں میں ہوگا۔















