عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہوں،جو سہولیات لاہور میں ہیں وہ میانوالی کو بھی دی ہے، مریم نواز

0
6

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ دعوؤں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہوں،گرین بس اور میڈیکل ہسپتال سمیت جو سہولیات لاہور میں ہیں وہ ہی میانوالی کو بھی دی ہے۔
میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےعمران خان کانام لیےبغیرتنقیدکی کہ میانوالی نے 4 سال پنجاب اور پاکستان پر حکومت کی لیکن یہاں ترقی نہ آسکی لہٰذا میانوالی والوں اب کی بار کسی فراڈ کو ووٹ مت دینا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ دعوؤں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہوں،گرین بس اور میڈیکل ہسپتال سمیت جو سہولیات لاہور میں ہیں وہ ہی میانوالی کو بھی دی ہے۔ جو لوگ کہتے تھے کہ (ن) لیگ کے دور میں صرف لاہور میں ترقی ہوئی وہ میانوالی کو دیکھ لیں۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ وہ دن چلے گئے جب لوگ میانوالی سے ووٹ لے کر چلے جاتے تھے، اللہ تعالی نے تین سال اور دیے تو پنجاب کی قسمت بدل جائے گی، میانوالی اب محروم نہیں رہے گا۔
اس کے علاوہ مریم نواز نے میانوالی میں کالج آف الائیڈ پرفیشنلز ، زرعی اور لا کالج بنانے کا اعلان بھی کیا۔

Leave a reply