واشنگٹن کیلئےمشورہ ہے دھمکیوں کے بجائے مذاکرات کے راستے پر سنجیدگی سے عمل کرے،ایران

0
105

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نےکہاہےکہ واشنگٹن کے لیے مشورہ ہے کہ دھمکیوں کے بجائے مذاکرات کے راستے پر سنجیدگی سے عمل کرے۔
تہران میں اسلامی انقلاب کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئےایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نےدشمن کودوٹوں پیغام دیاکہ ایران کی جانب کسی بھی قسم کی محدود جارحیت کو بھی جنگ کا آغاز سمجھا جائے گا۔
امریکاکوواضح پیغام دیتےہوئےانہوں نےکہاکہ ایران کی میزائل صلاحیت کو کسی مذاکرات کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا۔اورکہاکہ واشنگٹن کے لیے مشورہ ہے کہ دھمکیوں کے بجائے مذاکرات کے راستے پر سنجیدگی سے عمل کرے۔

Leave a reply