لاہور کی مویشی منڈیوں میں ٹریفک انتظامات مکمل، سی ٹی او کا جامع پلان جاری

عیدالاضحیٰ کے پیش نظر شہر لاہور میں قائم ہونے والی 6 مویشی منڈیوں کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ شہریوں اور بیوپاریوں کی سہولت کیلئے جامع ٹریفک پلان بھی تشکیل دے دیا گیا۔
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق تمام انتظامات کی نگرانی سٹی اور صدر ڈویژن کے ذونل افسران کریں گے۔ ٹریفک پلان پر عملدرآمد کیلئے 6 ڈی ایس پیز، 18 سیکٹر انچارجز اور 200 سے زائد ٹریفک وارڈنز تعینات کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے 6 فوک لفٹرز بھی تعینات ہوں گے۔ مویشی منڈیاں برکی روڈ نزد پیراگون، شاہ پور کانجراں، کاہنہ کاچھا روڈ، سپورٹس کمپلیکس مناواں، سگیاں روڈ، ایل ڈی اے سٹی اور رائے ونڈ نزد حویلی مرکز پر قائم کی جائیں گی۔
سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ شہریوں خصوصاً بیوپاریوں کو مویشی منڈیوں تک رسائی میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہوگا جبکہ مین شاہراہوں پر جانور یا گاڑیاں کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سید عبدالرحیم شیرازی نے تمام زونل اور ڈویژنل افسران کو مویشی منڈیوں کے دورے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام منڈیوں میں انٹری، ایگزٹ پوائنٹس، پارکنگ اور معلوماتی بورڈز کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ٹریفک پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا جبکہ ٹریفک وارڈنز نوسربازوں، مشکوک افراد اور لاوارث اشیا پر بھی کڑی نظر رکھیں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














