خواہش ہے خیبر پختو نخوا میں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی ہو،وزیر اعظم شہباز شریف

0
7

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کا ہر صورت خاتمہ کرنا ہوگا، صوبے میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے۔
وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ خیبرپختونخوا میں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی اور خوشحالی آئے۔
شہباز شریف نے دہشت گردی کے خلاف خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

Leave a reply