آئی سی سی کاانڈر19ورلڈکپ کیلئےمیچ آفیشلزکااعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نےانڈر19ورلڈکپ کیلئےمیچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔
مقابلوں کی شفاف اور منصفانہ نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں 17 امپائرز اور 4 میچ ریفریز فرائض انجام دیں گے، اعلان کردہ میچ آفیشلز میں پاکستان کے فیصل آفریدی بھی شامل ہیں جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
آئی سی سی حکام کاکہناہےکہ سپرسکس اورناک آؤٹ مرحلےکےآفیشلزکااعلان بعدمیں ہوگا،اگلے مرحلوں کے لیے آفیشلز کا انتخاب کارکردگی اور تجربے کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
انڈر 19 ورلڈ کپ زمبابوے اورنمیبیا میں کھیلا جائے گا، جہاں دنیا بھر سے نوجوان کرکٹرز اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔















