آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

0
6

حکومت نےانسپکٹرجنرل پنجاب پولیس ڈاکٹرعثمان انورکوتبدیل کرنےکافیصلہ کیاہے،جبکہ راؤ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب پولیس کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔
ذرائع کےمطابق وفاقی حکومت نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ان کے عہدے سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ راؤ عبدالکریم کو نیا آئی جی پنجاب مقرر کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ڈاکٹر عثمان انور کو پنجاب سے وفاق منتقل کر کے ڈائریکٹر جنرل (DG) ایف آئی اے تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔
عثمان انور جنوری 2023 سے آئی جی پنجاب کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے، اب انہیں وفاقی سطح پر اہم ذمہ داری دینے کے لیے یہ تبادلہ کیا جا رہا ہے۔
نئے آئی جی کے لیے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال کے نام بھی زیرِ غور تھے۔

Leave a reply