اعجازاسلم نےعدنان صدیقی کااہم رازبتادیا

0
2

پاکستانی اداکار اعجاز اسلم نے سینئر اداکار عدنان صدیقی کے ساتھ پیش آیا پرانا دلچسپ واقعہ بیان کر دیا۔
حال ہی میں اداکاراعجازاسلم میں نجی چینل میں بطورمہمان شرکت کی جہاں انہوں نےاپنےکیرئیراورنجی زندگی کےبارےمیں تفصیلی گفتگوکی۔میزبان کےسوال پراعجازاسلم نے یادگار واقعہ سنایا۔
پاکستانی اداکار اعجاز اسلم نے بتایا کہ ایک مرتبہ وہ اور سینئر اداکار عدنان صدیقی ایک ساتھ سفر کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ عدنان صدیقی باتھ روم میں موجود ہیں۔اعجاز اسلم کے مطابق جب انہیں ریسٹ روم جانا تھا تو وہ وہاں پہنچے، لیکن دیکھا کہ اندر سے پانی باہر آ رہا ہے۔ وہ یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئے اور سوچنے لگے کہ آخر یہ پانی کہاں سے آ رہا ہے۔
اداکار نے کہا میں ائیرہوسٹس کو ڈھونڈ رہا تھا کہ وہ آئیں تو ان کو بتاؤں لیکن وہ نظر نہیں آئیں ، ہماری فلائٹ کافی لمبی تھی، اتنے میں دیکھا کہ دروازہ کھلا اور عدنان باہر آیا، میں نے پوچھا یہ پانی کیوں باہر آرہا ہے تم اندر کیا کررہے تھے؟ عدنان نے آگے سے کہا میں نہا رہا تھا، چھوٹے کپ کی مدد سے عدنان نہایا اور تیار ہوکر باہر آیا، پتا نہیں کتنی دیر سے اندر تھا، جب وہ آیا تو سارا پانی باہر تھا اتنے میں ائیرہوسٹس بھی پیچھے سے آگئی۔
اعجاز اسلم نے مزید بتایا کہ عدنان نے الزام مجھ پر عائد کردیا اور ائیر ہوسٹس کو کہا یہ اندر شاور لے رہا تھا جس کے جواب میں ائیر ہوسٹس نے غصہ کیا۔

Leave a reply