امام الحق اور محمدرضوان این سی سی آئی اے میں طلب

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے قومی کرکٹرز محمد رضوان اور امام الحق کو طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے دونوں کرکٹرز کے موبائل فون متعلقہ ادارے کو بھجوائے تھے، جن سے حاصل معلومات کی بنیاد پر تحقیقات کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو جمعہ کو این سی سی آئی اے لاہور طلب کیا گیا ہے، جہاں ان کے موبائل فون ان لاک کروا کر انگلینڈ سیریز کے دوران ڈریسنگ روم لیکس سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔
محمد رضوان اور امام الحق کے علاوہ ایک اور کرکٹر کو بھی این سی سی آئی اے کی جانب سے نوٹس جاری کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔















