پاک سعودیہ دفاعی معاہدے پرعملدرآمد کیلئے وقت درکار ہوگا،ترجمان دفتر خارجہ

0
16

پاترجمان دفترخارجہ نے کہا ہےکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون جاری ہے اور دفاعی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے وقت درکار ہوگا۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہاکہ سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان نے سعودی قیادت اور عوام سے اظہار یکجہتی کیا، پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سالمیت کی حمایت جاری رکھےگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون جاری ہے، پاکستانی فورسز سعودی عرب میں تربیت اور لاجسٹک مقاصد کے لیے موجود ہیں تاہم دفاعی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے وقت درکار ہوگا ۔

Leave a reply