پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کی نئی قسط کی آج منظوری کا امکان

بین الاقوامی مالیت فنڈ(آئی ایم ایف ) ایگزیکٹوبورڈاجلاس آج ہوگا،جس میں پاکستان کوآرایس ایف فنڈکی 20کروڑڈالرکی پہلی قسط ملنےکاامکان ہے۔
ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈاجلاس آج ہوگابین الاقوامی مالیت فنڈز پاکستان کےلئے1.2ارب ڈالرمنظورکرےگا،منظوری کےبعدفنڈز اسٹیٹ بینک کومنتقل ہوں گے۔
ترجمان آئی ایم ایف کاکہناہےکہ ایگزیکٹوبورڈاجلاس سٹاف لیول معاہدے کاجائزہ لےگا،موجودقرض پروگرام کی1ارب ڈالرقسط جاری ہوسکتی ہے،پاکستان کوآرایس ایف فنڈکی 20کروڑڈالرکی پہلی قسط مل سکتی ہے۔
ترجمان آئی ایم ایف کابتاناہےکہ پاکستان کوای ایف ایف قرض پروگرام کی تیسری قسط بھی جاری ہوگی،پاکستان نے37ماہ کاموجودہ قرض پروگرام ستمبر2024میں حاصل کیاتھا۔















