فلکیات کےشوقین افرادکیلئےاہم خبر:سیارہ مشتری آج پاکستان میں واضح طور پر قابلِ مشاہدہ

0
16

فلکیات کےشوقین افرادسیارےمشتری کاپاکستان میں آج مشاہدہ کرسکیں گے۔
ترجمان سپارکوکےمطابق پاکستان میں مشتری کامشاہدہ شام6:34 سےصبح 6:45تک کیاجاسکےگا،آج سیارہ مشتری زمین کےقریب ترین مقام پر ہوگا،مشتری غروب آفتاب کےوقت طلوع ہوگا،پوری رات آسمان میں موجودرہےگا۔
ترجمان سپارکوکاکہناہےکہ سیارہ مشتری اس موقع پربڑااورچمکداردکھائی دے گا،مشتری برج جوزامیں موجودہوگا صاف آسمان میں واضح دکھائی دے گا،دوربین یاچھوٹی ٹیلی سکوپ سےمشتری کی نمایاں پٹیاں نظرآئیں گی۔
ماہرفلکیات کاکہناہےکہ مشتری کےچاربڑے چاند آئیو، یوروپا، گینیمیڈ اور کالسٹو بھی مشاہدےمیں آئیں گے، سیارہ مشتری کایہ شاندارفلکی مظاہرہ دوبارہ اگلے سال ہی دیکھنےکوملےگا۔

Leave a reply