عمران خان کی طبیعت ناساز، اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل

0
4

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طبیعت ناسازہونےپر اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کیاگیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رات گئے اڈیالا جیل سے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق ہسپتال میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں اور بلڈ پریشر کا چیک اپ کیا گیا، جس کے بعد انہیں دوبارہ اڈیالا جیل منتقل کر دیا گیا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال لے جانے اور واپس جیل منتقل کرنے کے تمام مراحل سخت سیکیورٹی میں مکمل کیے گئے۔

Leave a reply